ابنا: ہندوستان کے فوجی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں نئی دہلی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے فوجیوں نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر مینڈھار کے علاقے میں فائرنگ کی جس کے جواب میں ہندوستان کے فوجیوں نے بھی فائرنگ کی۔ ہندوستان کے اس دعوے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آج پیش آیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید اور پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں ہونے والی اپنی ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی اور فائر بندی کے احترام کے بارے میں گفتگو اور نیویارک میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے بارے میں تبادلۂ خیال اور اس ملاقات سے اتفاق رائے کیا۔......./169
14 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463241
کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا ایکبار پھر تبادلہ ہوا ہے اور ہندوستان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے فوجیوں نےکشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔